کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں دیوار کے ملبے تلے دب جانے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے چالو باوڑی میں کام کے دوران دیوار گرنے سے ایک مزدور فضل احمد جاں بحق ہو گیا ۔نعش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے ۔