وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ایرانی سفیر کی ملاقات

324

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سے پاکستان میں ایران کے سفیرسید محمد علی حسینی نے ملاقات کی ،ملاقات میں مذہبی، ثقافتی تعاون ، اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے،فرقہ واریت اور اسلامو فوبیا کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر بات چیت کی گئی ،جبکہ علاقے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے،اس موقع پر وزیر مذہبی امورنورالحق قادری نے کہاکہ دونو ںممالک کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات قائم ہیں دونوں ممالکمذہبی اور ثقافتی حوالے سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،دونوں ممالک میں سیاحت ،مذہبی، ثقافتی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے کافی صلاحتیں موجود ہیں،اس موقع پر ایران کے سفیر نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ ہرشعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ممالک ملکر خطے کے علاوہ عالمی معاملات میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔