ایران کا بحرِ احمر میں بحری گشت کو بحال کرنے کا اعلان

469

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری نے بحر احمر Red sea میں ایران کی بحری گشت کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری تقریب کے موقع پر ایرانی افواج کے سربراہ جنرل باقری نے بحرِ احمر میں ایران کی بحری گشت کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایرانی چیف آف اسٹاف کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو نئے جہازوں نے ایرانی بحریہ میں شمولیت اختیار کی جس میں ایرانی کا سب سے بڑا جہاز بھی شامل ہے۔

صحافیوں سے بات گفتگو کرتے ہوئے جنرل کا کہن تھا کہ ایران اپنے تمام مفادات کی بھرپور حفاظت جاری رکھے گا۔ ایرانی جہازوں کیخلاف بحرِ احمر میں کارروائیوں کے بعد اسلامی جمہوریہ بحر احمر کو بھی اپنی گشت کی حدود میں شامل کرے گا۔