قومی ٹینس چیمپئن شپ، گرلز18سنگلز کے فائنل میں نتالیہ زمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

445

کراچی (اے پی پی) قومی ٹینس چیمپئن شپ میں گرلز18سنگلز کے فائنل میں نتالیہ زمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا،انڈر 10 سنگلز کا فائنل شاہ زر علی نے جیت لیا، مینز سنگلز میں عباد سروراور لیڈیز سنگلز میں ہانیہ نوید کامیاب ہوگئیں۔ 9ویں عیسی لیب قومی ٹینس چیمپئن شپ میں چھٹے دن کے مقابلوں میں گرلز18سنگلز کے فائنل میں نتالیہ زمان نے ٹاپ سیڈ زینب علی کو فائنل میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ انڈر 10 سنگلز کا فائنل شاہ زر علی نے جیت لیا، انہوں نے زید زمان کو مات دی۔ سنگلز کے فائنل میں عباد سرور نے محمد علی اور لیڈیز سنگلز میں ہانیہ نوید نے عرج بتول کو شکست دیکر ونر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انڈر 14سنگلز کے سیمی فائنل میں لاہور کے اسد زمان نے سامر زمان کو بآسانی ہر کر فائنل میں جگہ بنا لی۔