فیس بک نے ایران کے انگریزی چینل کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

171

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) سماجی رابطوںکی ویب سائٹ فیس بک نے ایران کے انگریزی زبان کے اکاؤنٹ کو معطل کردیا۔ ایرانی ٹی وی چینل نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایاکہ فیس بک نے بغیر کسی انتباہ اور پیشگی اطلاع کے اکاؤنٹ بند کیا ہے۔ چینل کی جانب سے فیس بک کی کسی بھی پالیسی یا اصول و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی گئی تھی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز ٹوئٹر نے کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایرانی رہبراعلیٰ کا اکاؤنٹ بند کر دیاتھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکی اور برطانوی ویکسین درآمد نہیں کرے گا۔