حکومت گرانا یا بناناعوام کا اختیار ہے، یوسف رضا گیلانی

172

اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت گرانا یا بناناعوام کا اختیار ہے، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے، پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ،پی ڈی ایم میں تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے جاتے ہیں،نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی بات سیاسی ہے ، پاسپورٹ منسوخ نہیں ہوگا ۔بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پی ڈی ایم میں جو بھی فیصلے ہوتے ہیں متفقہ فیصلے ہوتے ہیں،سینیٹ الیکشن میں جانے کے لیے مشاورت ہوئی اور ہم نے پیپلزپارٹی کی رائے دی۔