ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں بند کرے‘ یورپی یونین

91

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے ایران سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز رہنے کا مطالبہ کردیا۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران میں یورینیم افزودگی کی سطح کو 20 فیصد تک بڑھایا جانا بہت خطرناک اور تشویش کا باعث ہے۔ یورپی یونین کے مطابق ایران نے فردو پلانٹ پر افزودگی کی سطح میں اضافہ کرکے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بیان میں واشنگٹن کی طرف سے جوہری معاہدے میں واپسی اور معاہدے پر نو منتخب امریکی صدرجو بائیڈن کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا۔