لاڑکانہ، 13 بچوں اور 5 خواتین سمیت 29 افراد کو کتوں نے کاٹ لیا

175

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، آوارہ کتوں نے 13 بچوں اور 5 خواتین سمیت 29 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا ہے، جن میں 4 سالہ رحمن، عادل، 5 سالہ علیزہ، زین، 6 سالہ ریما، سمیر، 7 سالہ بختاور، شہمیر، 8 سالہ قمرالدین، 10 سالہ امبرین، نعمت، 12 سالہ نصرت، 16 سالہ کومل، 17 سالہ غلام عمر، 28 سالہ عبدالخالق، 31 سالہ رجب، 35 سالہ فہمیدہ، 38 سالہ کامیہ، 40 سالہ غلام نبی، 42 سالہ نثار، 50 سالہ عجیبہ خاتون، 50 سالہ غلام اللہ، محمد پریل، 52 سالہ غلام محمد، 55 سالہ اللہ ڈنو، 66 سالہ محمد بچل، 70 سالہ عبدالرشید اور 74 سالہ شمن شامل ہیں جنہیں ورثا کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا۔