ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت آج بدھ تک ملتوی

91

اسلام آباد( آن لائن )احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی ۔ منگل کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم
خان نے کی۔نیب پراسیکوٹر عرفان بھولا عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ریفرنس میں شریک ملزمان کے وکلا کی عبوری ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے عبوری ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔