لاڑکانہ میں 2 افراد میں کورونا  وائرس کی تصدیق

106

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا وائرس کے شبے میں 56 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوادیے گئے تھے جن میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2 کیسز سامنے آنے کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔ تمام متاثرین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں ۔