مولانا فضل الرحمن کے ’’ اسرائیل مخالف ریلی ‘‘ کیلیے رابطے

242

اسلام آباد(صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 21جنوری کو کراچی میں’’ اسرائیل کے خلاف ریلی ‘‘ میں شرکت کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف اور آصف علی زرداری سے رابطہ کرکے ریلی مین شرکت کی دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی تمام چیدہ چیدہ جماعتوں نے ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ریلی میں شرکت کے لیے جماعت اسلامی سے بھی رابطے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔