ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دینگے،امریکا

259

واشنگٹن ( آن لائن )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی سطح پر یورینیم کی افزودگی کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ایران کو کسی بھی قیمت پر یورینیم کی افزودگی سے روکنا ضروری ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران پر امریکی انتظامیہ کی پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے ایران جوابی اقدامات کررہا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے ایک ممبر نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔