اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) ہائیکورٹ نے آصف زرداری کے تمام کیسز سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹس سے متعلق تمام 6 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کر دیے ہیں۔جعلی اکائونٹس کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت 12 جنوری کو ہوگی، 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدرکے وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔جعلی اکائونٹس کے دوکیسزمیں آصف زرداری کی بریت کی درخواستیں 19 جنوری کو سماعت کیلیے مقرر کی گئی ہیں، جب کہ سابق صدر کی جعلی اکائونٹس ضمنی ریفرنسزخارج کرنے کی 3 درخواستوں پر سماعت 20 جنوری کو مقرر کی گئی ہیں۔