سکھر کی یوسی ترائی میں 30 نوجوانوں نے جے آئی یوتھ میں شمولیت اختیار کرلی

216

سکھر( نمائندہ جسارت) ضلع سکھر کی یوسی ترائی میں 30 نوجوانوں نے جے آئی یوتھ میں شمولیت اختیار کر لی، جماعت اسلامی یوتھ کی جانب سے یونٹ سازی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں نوجوانوں نے جے آئی یوتھ پر مکمل اظہار اعتماد اور جے آئی یوتھ کے مقصد،منشور و نصب العین سے اتفاق کرتے ہوئے اعلان شمولیت کیا اور نوجوانوں کے لیے جدو جہد میں شریک ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نائب صدر جے آئی یوتھ پاکستان محمد حسن کھوسہ، امیرجماعت اسلامی ضلع سکھر مولانا سلطان احمد لاشاری ایڈوکیٹ ، عبدالمالک تنیو جے آئی یوتھ ضلع سکھر اور دیگر نے خطاب کیا اور جے آئی یوتھ میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، نوجوان جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے اپنی ذہنی جسمانی صلاحیتوں کو مقصد کے لیے بروئے کار لائیں گے۔