سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے مختلف علاقوں سمیت نیو گوٹھ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ، شہری شدید پریشان حال، گھریلو اور کاروباری زندگی متاثر ہو گئی ،شہریوں و سماجی حلقوں کا سیپکو چیف و دیگر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔موسم سرما کے ایام بھی سکھر الیکڑک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو ) نے شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے شہر کے مختلف علاقوں پرانہ سکھر ، وسپور محلہ ، نیو پنڈ ، مائیکرو کالونی ، بھوسہ لائن، انجن شیڈ کالونی ، پٹھان کالونی ، قریشی گوٹھ سمیت نیو گوٹھ بندھانی ٹائون میں سیپکو کی جانب سے کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے متاثرہ علاقوں کے رہائشی غیر اعلانیہ اضافی لوڈ شیڈنگ کے باعث شدید پریشان حال نظرآرہے تو دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے باعث گھریلوں اور کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر دیکھائی دے رہی ہے ،نیو گوٹھ میں سیکورنگ عمل اور ایکسپریس فیڈر ہونے کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرراجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد یامین بندھانی ، فنانس سیکرٹری حاجی محمد عرفان بندھانی ، جوائنٹ سیکرٹری حاجی محمد ناصر بندھانی سمیت سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیو گوٹھ میں سیکیورنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے لیکن افسوس اس کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کوئی کمی نہیں آسکی ہے جو لمحہ فکریہ بنتا جا رہا ہے۔ سماجی حلقوں سمیت علاقہ مکینوں نے سیپکو چیف سمیت دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر بندھانی محلہ میں غیر اعلانیہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیکر علاقے مکینوں کو بجلی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے نجات دلانے کاپرزور مطالبہ کیا ہے۔