مچھ واقعہ : آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

452

اسلام آباد : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سانحہ مچھ کے بعد کوئٹہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں وہ کوئٹہ جائینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف نے بحرین کے تین روزہ سرکاری دورے کی واپسی پر سانحہ مچھ سے متعلق متعلقہ انٹیلی جنس و عسکری حکام سے بریفنگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف  کوئٹہ کے دورے پر سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر میں اس سانحہ مچھ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی لیں گے اور ساتھ ہی ساتھ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔