شہباز شریف کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق سماعت ملتوی

152

لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتارمسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرف سے جیل میں علاج معالجے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے سے متعلق سماعت13 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف ہر پیشی پر کمرہ عدالت میں پریس کانفرنس شروع کردیتے ہیں، جس سے عدالتی وقت کا ضیائع ہوتا ہے یہ کوئی میڈیا سے گفتگو کرنے کا کمرہ نہیں ہے۔