یوکرائنی طیارے کی تباہی پر مغربی  ممالک کا ایران سے انصاف کا مطالبہ

292

 

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں یوکرائنی طیارے کی تباہی کے حوالے سے کئی ممالک نے تہران حکومت سے انصاف کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یوکرائن، فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور سوئیڈن نے ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ طیارے کو تباہ کرنے کے واقعے میں انصاف کرے۔ طیارے میں ان 5 ممالک کے شہری سوار بھی تھے اور واقعے میں کوئی مسافر زندہ نہیں بچا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس 3جنوری کو ایرانی فوج نے مسافر طیارے کو مبینہ طور پر امریکی جیٹ سمجھ کر میزائل سے اڑادیا تھا۔