لاڑکانہ، مختص گرائونڈ سے 20 روز میں قبضہ ہٹانے کا فیصلہ

209

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل کورٹ لاڑکانہ ڈویژن کے جج نے مختص گرائونڈ سے 20 روز میں قبضہ ہٹانے کا فیصلہ سنادیا۔ ماجد حسین چانڈیو نے اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل کورٹ لاڑکانہ میں پٹیشن دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان حاجن علی چانڈیو، سلطان احمد، منٹھار علی، غلام محمد غلام یاسین و دیگر نے گاؤں غازی خان چانڈیو، دیہ لشکری چانڈیو، تحصیل قنبر میں مختص پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کرکے چند گھر تعمیر کیے، جس کے مقدمے کو نمٹاتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل کورٹ لاڑکانہ ڈویژن کے جج عباس حیدر گاد نے متعلقہ افسران کی رپورٹ آنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس قنبر، مختارکار تحصیل قنبر اور اینٹی انکروچمنٹ فورس سمیت دیگر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے کہ 20 روز کے اندر مختص پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کروا کر پلاٹ محکمہ آبپاشی کے حوالے کرکے رپورٹ اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل کورٹ لاڑکانہ میں جمع کروائی جائے۔