دادو(نمائندہ جسارت) دادو میں گائوں گلزار تھیبو کی رہائشی خواتین کا سی آئی اے انچارج افتخار جمالی کے خلاف احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق دادو کے نواحی شہر کے این شاہ کے گاؤں گلزار تھیبو کی رہائشی خواتین سہنی کھوسو، رانی کھوسو، صاحب خاتون کھوسو سمیت دیگر نے دادو پریس کلب کے سامنے سی آئی اے انچارج افتخار جمالی کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا اور انصاف کروں کے نعرے بازی کی ۔مظاہرین سہنی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصغر اگڑو میرے شوہر تھے ان سے ایک سال قبل طلاق ہوئی ہے شوہر اصغر اگڑو سے تین بچے ہیں سات سالہ سونھن، چار سالہ مہک اور دو سالہ اذان ہیں جن بچوں کو عدلیہ نے میرے حوالے کیا ہے وہ بچے مجھ سے چھیننے کیلیے میرا شوہر اصغر اگڑو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں کہا کہ میرے شوہر اصغر اگڑو کو سی آئی اے انچارج افتخار جمالی کی پشت پناہی حاصل ہے اور بااثر سی آئی اے انچارج افتخار جمالی نے اپنی وردی کا غلط استعمال کرکے میرے کسان دیدار سولنگی کو بلاجواز گرفتار کیا ہے۔انہوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباداورایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔