اسلام آباد(اے پی پی) عدالت عظمیٰ نے بہاولپور سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔ عدالت عظمی نے محمد اختر خادم اور نواز چیمہ کے قانونی ورثا کو نوٹسز جاری کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے۔ دوران سماعت ایڈوکیٹ خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ بہاولپور سے قومی اسمبلی کے رکن محمد اختر خادم فوت ہو چکے ہیں، جبکہ درخواست گزار محمد نواز چیمہ بھی انتقال کر چکے ہیں، مرحوم محمد اختر خادم کے خاندان کے لیے ان کی بے گناہی ثابت کرنا اہم ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کو سنا جائے ۔ عدالت عظمیٰ نے محمد اختر خادم اور نواز چیمہ کے قانونی ورثا کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی ہے ۔