عمران خان کے و فادار غدارہیں،مولانا فضل الرحمن

504

بنوں(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے آزادی، جمہوریت کا راستہ دکھایا ہے، آج یہ اجتماع حکومت کے خلاف بغاوت ہے، عمران خان کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے خلاف غداری کے مقدمے چلائیں گے ،ہم غدار اس کو کہتے ہیں جو عمران کے وفادار ہیں اور جو عمران کے غدار ہیں ملک کے وفادار ہیں،مجھے کہتے ہیں کہ نیب کو سرنڈر کرنا ہوگا لیکن میرا یہ کام نہیں ہمارے آبا و اجداد نے کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا،آپ کے آ گے کیسے جھکائیں، ہماری جدو جہد اس ملک میں قانون کی عملداری، پارلیمنٹ کی بالادستی جمہوریت بحال کرنے کے لیے ہے ،بلوچستان کے علاقے مچھ میں ہزارہ برادری کا قتل عام بد امنی کا سب سے بڑ ا ثبوت ہے ، اس کی شدید مذمت کرتا ہوں، 22 سالہ نوجوان کو اسلام آباد میں قتل کیا گیا بتایا جائے کیوں قتل کیا گیا، اسلام آباد میں ڈکیتی میں اضافہ اس لیے ہے کہ اسلام اباد غیر محفوظ ہے ،ضمنی الیکشن میں ان سے بنوں والوں نے عمران خان سے بدلہ لیا ہے آئندہ وہ بنوں کی طرف نہیں دیکھ سکیں گے۔بد ھ کو بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حکومت عمران کو دی گئی تو معیشت صفر سے بھی نیچے چلی گئی، آئندہ سال بھی کوئی توقع نہیں نوجوانوں کو دھوکا دیا کہ ایک کروڑ نوکریاں دوں گا۔