سانحہ مچھ: جلد کوئٹہ جاؤں گا: وزیر اعظم

561

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے متاثرین کو جلد کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرادی۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہوں۔ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا اور سانحہ مچھ میں شہدا کے لواحقین سے ملاقات کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ متاثرین کا درد جانتا ہوں اور ان کے مطالبات کا احساس ہے۔ اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔ لواحقین سے تعزیت کے لیے جلد کوئٹہ آؤں گا۔

وزیراعظم نے لواحقین سے درخواست کی کہ جاں بحق افراد کی تدفین کریں۔