بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے نواحی شہر کڈھن میں علی بندر روڈ دو موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں برسا کر کوئٹہ کے رہائشی باپ اور بیٹے کو قتل کردیا ،مقتولین کا تعلق بروہی لہری قبائل سے ہے۔ کوئٹہ کے رہائشی باپ بیٹا کڈھن کی مویشی منڈی سے واپس جا رہے تھے کہ مسلح ملزمان نے کوئٹہ کے علاقہ زاہی خان چوک کے رہائشی جاوید بروہی اور بیٹے تنویر بروہی لہری کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا مقتولین بدین کے شہر کڈھن کے قریب دیہہ سنگاری گوٹھ بجار بروہی سے اپنی زرعی زمین سے کڈھن شہر میں لگنے والی مویشی منڈی سے مال کی خرید فروخت کے بعد واپس جارہے تھے کہ تعاقب میں بیٹھے نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس نے نعشیں رورل ہیلتھ سینٹر کڈھن منتقل کردیں۔ واقعہ کا سدباب معلوم نہیں ہوسکا ۔ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی اور برادی تنازع کا باعث بتایا گیا ہے۔