سکھر، مولانا سلطان احمد لاشاری کا جمعیت طلبہ عربیہ کے ضلعی دفتر کا دورہ

78

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے ومعاون رابطتہ الاخوان صوبہ سندھ مولانا سلطان احمد لاشاری اور خطیب و امام جامع مسجد جاپان استاد حافظ محمد سلیمان لاشاری نے جمعیت طلبہ عربیہ سکھر کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوںنے منتظم ضلع جمعیت طلبہ عربیہ حافظ واجد تفہیمی اور ذمے داران سے ملاقات کی اور تنظیمی کاموں کے بارے میںآگاہی حاصل کی۔ انہوں نے جمعیت کے کام کو سراہا اور دعا کی کی اللہ تعالیٰ جمعیت طلبہ عربیہ کے علم و عمل میں اضافہ فرمائے۔