مچھ واقعہ : ہزارہ برادری کا دھرنا ختم کروانے وزیر داخلہ کوئٹہ پہنچ گئے

877

کوئٹہ : مچھ میں 10کان کنوں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ نصیر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا،واقعے کے خلاف ہزارہ برادری کامغربی بائی پاس  پر دھرنا جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ہزارہ برادری نے  دھر نا دیتے ہوئے کہاکہ حکومت قاتلوں کو پکڑے ورنہ مستعفی ہوجائے، دھرنے کے شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم ) کے رہنما علامہ ہاشم مشفی سمیت 14لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے، جو حکومت سے مذاکرات کرے گی۔

14لوگوں پر مشتمل کمیٹی کے افراد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے، صوبائی حکومت مستعفی ہوکر وفاق ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، جب تک کے معاملات طے نہیں ہوتے اس وقت تک یہ دھرنا جاری رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزیر داخلہ شیخ رشید کوئٹہ پہنچ گئے ہیں،  وزیر داخلہ نے مذاکرات کرنے کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ راجا ناصر عباس جعفری سے ٹیلی فونک پر رابطہ کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسنا ک ہے۔

وزیر داخلہ نے امن وامان سے متعلق فوری اجلاس بلایا ہے، جس میں شیخ رشید  کو مچھ واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی،         اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔