شہباز شریف و اہلخانہ کیخلاف اثاثہ ات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

101

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہوگی۔ عدالت نے نیب کے 2 گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلیے طلب کر لیا ہے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔