علمائے حق نے فروغ اسلام کیلیے مثالی کردار ادا کیا‘ علی امین

247

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ علمائے حق نے اسلام کے فروغ و اشاعت میں مثالی کردار ادا کیا‘ ہم علمائے حق کے کردار کو سراہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعمانیہ قریشی موڑ میں معروف عالم دین مفتی حسین احمد عرفان مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی حسین احمد عرفان کی وفات سے ہمارا خطہ ایک مستند جید اور مثبت سوچ کے حامل عالم سے محروم ہوگیا۔