راولپنڈی (آن لائن)خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک وڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو گرفتارکر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان کا نام انیزہ گوہر اور محمد بلال ہے، انیزہ گوہر اپنے آپ کو اڈیالہ جیل کا اہلکار ظاہر کرتی
تھی راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پر شئیر کرتے تھے ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔