لاڑکانہ(نمائند ہ جسارت) لاڑکانہ میں مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 85 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا کے شبے میں 106 شہریوں کے نمونے لے کر لیباریٹری بھجوادیے تھے جن میں سے مزید 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 85 ہوگئی ہے تمام متاثرین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں، اس وقت تک 2583 مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے جبکہ 49491 ٹیسٹ کیے گئے اور 31 افراد کورونا کے باعث زندگی کی جنگ ہارگئے ہیں۔