لاڑکانہ، جھونپڑیوں اور کچے گھروں کو لگنے والی آگ کے متاثرین حکومتی امداد کے منتظر

216

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جھونپڑیوں اور کچے گھروں کو لگنے والی آگ کے متاثرین حکومتی امداد کے منتظر، سندھ حکومت تو نہ جاگی آگ لگنے سے جمع پونجی گنوانے والے متاثرین کی آواز فیصل ایدھی نے سن لی، متاثرین میں کمبل، راشن و دیگر سامان تقسیم کیا گیا۔ لاڑکانہ شہر کے ولید محلہ میں چار روز قبل جھونپڑیوں اور کچے گھروں کو آگ لگنے کے باعث 40 سے زائد جھونپڑیاں، کچے گھر اور ان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان خاکستر ہوگیا جبکہ آگ کے نتیجے میں باب بیٹا جاں بحق بھی ہوئے تھے، متاثرین آج بھی آسمان تلے زندگی گزارنے اور حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔