گلگت بلتستان : نومنتخب ارکان اسمبلی کواثاثے اہر کرنے کے لیے20دن کی مہلت

377

گلگت(اے پی پی )الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے نومنتخب ممبران اسمبلی کو جائیداد اور اثاثے ظاہر کرنے کے لیے 20 دن کی مہلت دیدی۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق مقررہ وقت تک اثاثے ظاہر نہ کرنے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اب تک اپوزیشن لیڈر سمیت صوبائی وزرا اور متعدد ارکان اسمبلی نے گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔