لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) گاؤں پیر شیر میں مبینہ طور پر پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی لگنے سے 36 سالہ محنت کش جواد جتوئی شدید زخمی ہوا جسے ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمی محنت کش کے ورثا خلیل جتوئی نے بتایا کہ جواد اپنے گھر میں پستول صاف کرتے ہوئے اچانک گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوان اپنے بھائی سے ناراض تھا جس پر انہوں نے خود پر پستول کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی۔