اسلام آباد : قتل ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

733

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والےنوجوان اسامہ  کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مقتول کی تدفین ایچ الیون کے قبرستان میں ہو گی۔

  میڈیا رپورٹس کے مطابق اسامہ کے قتل کے بعد تاجر برادری اور اہل خانہ نے سرینگر ہائی وے پر جسد خاکی رکھ کر احتجاج کیا ، جس کی وجہ سے ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا تھا، اسلام آباد کی انتظامیہ نے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرایا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رانا وقاص کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے،5دن کے اندر واقعہ کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گذشتہ رات پولیس نے فائرنگ کرکے اسامہ ندیم کو 22گولیاں ماری ہیں،  مقتول ایک تاجر کا بیٹا تھا اور نجی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررہاتھا۔