لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے مزید 8 بچوں اور ایک خاتون سمیت 12 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 4 سالہ شاہ زیب، 5 سالہ ماجد، 6 سالہ ناہید، عارفہ، آصفہ، 8 سالہ محسن، حبدار، 10 سالہ احمد علی، 13 سالہ یاسین، زبیر، 40 سالہ ضمیران خاتون اور 40 سالہ انور علی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ورثہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا۔ سینٹر انتظامیہ کے مطابق آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے تمام زخمیوں کو ویکسین اور ضروری طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔