ایران کی طرف سے عراق میں بھاری اسلحہ منتقلی کا امریکی دعویٰ

733

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں ایران سے عراق کو اسلحہ کی ترسیل میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی عہدے دار کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ ایرانی حمایت یافتہ عراقی ملیشیا نے القدس فورس کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔ بیان میں زور دیا گیا کہ عراق کی صورت حال خطرناک حد تک سنگین ہوچکی ہے۔ ادھر بغداد میں امریکی سفارت خانے کاکہناہے کہ گرین زون کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا نے عراقی فوج کو30بکتر بندگاڑیاں فراہم کی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سفارت خانہ اور گرین زون کئی بار کاتیوشا راکٹوں کا نشانہ بن چکا ہے۔