شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانے والے کی عقل کو سلام ، ایاز صادق

145

لاہور (اآن لائن) سابق اسپیکر اور مسلم لیگ نے کے رکن قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو وزیر داخلہ بنانے والے کی عقل کو سلام پیش کرتا ہوں، خواجہ آصف کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا،جس نے یہ فرمائش کی ہے وقت آنے پر دباؤ ڈالنے والوں کا نام سامنے لایا جائے گا، اس پر لیڈر شپ کو آگاہ کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اس شخص کو جانتا ہوں وقت آنے پر نام بتاوں گا، خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کا کہا گیا، ایک ماہ پہلے یہ کہا گیا اور انہوں نے لیڈرشپ کو آگاہ بھی کیا، وقت آنے پر خواجہ آصف خود بھی بتائیں گے، خواجہ آصف نے کہا کہ زندگی کی تین دہایاں گزر چکی ہیں، اب پارٹی نہیں چھوڑوں گا، فارورڈ بلاک نہیں بن سکا، کو ئی اس کا حصہ بننے کو تیار نہیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وقت گزر جاتا ہے۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جس نے وزیر داخلہ بنایا اس کی عقل کو سلام ہے۔