لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے معروف مفسر قرآن و مصنف شیخ عمر فاروق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ شیخ عمر فاروق نے پوری زندگی دین کی ترویج و اشاعت میں گزاری ہے ۔ تفسیر قرآن و کتابوں کی تصنیف کا گراں قدر کام انہوں نے انتہائی جانفشانی اور محنت شاقہ سے سر انجام دیا ۔ اللہ تعالیٰ ان کی حسنات جمیلہ کو شرف قبولیت بخشے ، بشری لغزشوںسے درگزر فرمائے اور انہیں اعلیٰ علیین میں مرتبہ بلند پر فائز فرمائے ۔ دریں اثنا سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ،نائب امرا لیاقت بلوچ ،راشد نسیم ، پروفیسر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر فرید احمدپراچہ ،اسد اللہ بھٹو اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ،محمد اصغر ،سید وقاص انجم جعفری ، سید بختیار معانی ، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس ، شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک نے بھی شیخ عمر فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔