حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے خائف ہے، احسن اقبال

239

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم کی تحریک سے خائف ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے.جبھی اپوزیشن رہنماؤں پہ مقدمات قائم کرکے اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.

احسن اقبال نے   میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ رہنماؤں پر مقدمات دائر  کرکے گرفتاریاں کرنے کا واحد مقصد اپوزیشن  کی تحریک کو کمزور کرنا ہے.حکومت یہ بات جان لے کہ  ان جھوٹے مقدمات سے ہمارے حوصلے ٹوٹ نہیں سکتے.آج اس نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں گورننس اور معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ   یہ نیب گردی کی بدترین مثال ہے۔عمران خان خواجہ آصف کی اسمبلی میں کی جانے والی تقریروں سے خائف تھے  جبھی ان کی آواز کو دبانے کہ لیے یہ کام کیا گیا ہے.نیب  ان اقدامت کے ذریعے عمران خان کو بچا نہیں سکتی۔موجودہ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،ملک کی مفاد میں یہی بہتر ہے کہ یہ حکومت گھر چلی جائے۔