نواب شاہ(سٹی رپورٹر)نوابشاہ میں عدالتی حکم پر تجاوزات ختم کرنے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا، ایم پی اے اور دیگر بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہمارے گھر کیوں گرائے گئے، مظاہرین کا واویلا ۔تفصیلات کے مطابق ڈھورو نارو مائنر کے دونوں کناروں اور محکمہ آبپاشی کی زمینوں پر سالوں سے رہائش پذیر غریب علاقہ مکینوں کے گھر ضلعی انتظامیہ ریونیو عملے کے ہمراہ مسمار کردیے۔ اس عمل کے خلاف متاثرین علی نواز عمرانی، میر حسن بھنگواراور رھموں باگڑی ودیگر نے نواب شاہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ بلاک کردیا جہاں پر مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ آبپاشی ریونیو کا عملہ بااثرافراد کے ہوٹل اور پیٹرول پمپ چھوڑ کر ہم غریبوں کے گھروں کو مسمار کررہے ہیں جس کے باعث ہم معصوم بچوں کے ہمراہ کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوئی بھی مدد کرنے کیلیے تیار نہیں ہے، جبکہ گجرواہ نہر کے پارک پر پی پی رہنما نے قبضہ کرکے وہاں پر غیر قانونی ہوٹل قائم کیا ہوا ہے جن کے خلاف کوئی بھی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے گھروں کو مسمار کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔