رواں ماہ کے آخر تک تمام اراکین استعفے جمع کرائیں گے، بلاول کا اعلان

269

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 31دسمبر تک تمام اراکین استعفے جمع کرائیں گے، وزیر اعظم عمران خان 31جنوری تک مستعفی ہوجائیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ وزیراعظم خودگھرچلے جائیں ورنہ ہم گھربھیجیں گے، مردم شماری پراعتراض کرنےوالےحکومتی اتحادیوں سےپیپلزپارٹی رابطہ کریگی۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ مردم شماری میں اعدادو شمار صحیح نہیں دکھائےگئے، پی ڈی ایم اورہم مل کر سینیٹ میں مقابلہ کریں گےتوکامیاب ہوجائیں گے،سی ای سی کےفیصلوں کوپی ڈی ایم کےسامنے پیش کریں گے، سی ای سی نےصاف شفاف الیکشن کامطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے، حکومت کی نااہلی کی سزاعوام بھگت رہے ہیں، خطےمیں سب سے زیادہ مہنگائی اور بےروزگاری پاکستان میں ہے، ہم بنگلہ دیش اورافغانستان سےبھی پیچھے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلی حکومت کوسب نےمل کرنکالناہے، یہ وقت بات کرنےکانہیں کام کرنےکاہے،ایک دن کیلئے اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہ کرےتوحکومت نہیں رہےگی،خواجہ آصف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔