لاڑکانہ (آن لائن) مریم نوازشریف نے بلاول زرداری اور آصفہ زرداری کے ہمراہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہے پاکستان کی حقیقی جمہوریت کی اصل تصویر، پاکستان اور عوام کی خاطر بے نظیر بھٹو اور قائد محمد نوازشریف نے اپنے فہم وفراست اور اخلاص سے جس میثاق جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی، وہ امانت آج بلاول اور مریم کی صورت آئندہ نسلوں کو منتقل ہوچکی ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مٹی کی چادر اوڑھ کر سونے والے گو آج ہم میں عملی طورپر تو موجود نہیں لیکن ان کے شعور کی روشنی تیز تر ہورہی ہے، ان کی قربانیوں سے نورجمہوریت پھیل رہا ہے، آئین و جمہور کے قاتلوں کی پھیلائی ظلمت و سیاہی مٹ رہی ہے۔