ایمپلائز یونین کی کامیابی کارنامہ ہے‘ رانا محمودHDA

89

HDAحیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی واسا 9دسمبر 2020کو ریفرنڈم میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ کامیابی کے بعد یونین کی خصوصی میٹنگ گول بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ یونین کی درخواست پر رانا محمود علی خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر بہرام خان چانگ، جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی، اعجاز حسین ، نیاز حسین چانڈیو، بلاول ملاح، جمیل الدین شیخ کے علاوہ NLFسندھ کے جنرل سیکریٹری شکیل احمد شیخ بھی شریک تھے رانا محمود علی خان نے یونین کے ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یونین نے یہ ریفرنڈم اپنے وسائل سے لڑا اور اس کے تمام اخراجات خود برداشت کئے اور کسی سے ایک پیسہ بھی امداد نہیں لی یونین کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ رانا محمود علی خان نے کہا کہ آپ کو پہلے مرحلے پر یونین کے مسائل کے سلسلے میں ایک شارٹ ٹرم پروگرام مرتب کرنا چاہیے کہ کونسے ایسے مسائل ہیں جن کی حل کے لئے ترجہی بنیادوں پر کام کرنا ہے پہلا اہم مسئلہ 11ماہ کی تنخواہ ،پنشن اور ورک چار ج کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا ہے۔انہوں نے کہا کہHDAکے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ پرخصوصی نظر رکھی جائے اور اس کی کوتاہیوں کی نشان دہی کی جائے ایسے افسران جو دانستہ طور پر غلط اقدامات کے مرتکب ہورہے ہیں ان کا گھیرائو کیا جائے۔ یونین فوری طور پر اپنا اکائونٹ کھولے اور ممبران سے چیک آف سسٹم کے ذریعے چندہ کٹوتی کیا جائے۔ رانا محمود علی خان نے کہا کہ ورک چارج کے ملازمین کو ریگولر کرنے کا مسئلہ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ریفرنڈم میں کرسچن برادری اور فلٹر پلانٹ میں جو غیر مشروط حمایت کی ہے اور پہلی مرتبہ ان دونوں جگہوں سے ایمپلائز یونین جیتی ہے چنانچہ فلٹر پلانٹ اور کرسچن برادری سے یونین میں نمائندگی دی جائے۔