پی ڈی ایم جلد انجام کو پہنچتی نظر آرہی ہے،شاہ محمود قریشی

136

اسلام آباد (آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سڑکوں پر ایک دوسرے کوگھسیٹنے والے مہمان اور میزبان بن گئے ہیں، پیپلزپارٹی کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ گڑھی خدا بخش میں مریم نواز کے خطاب پر اپنے ردعمل میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج ذوالفقارعلی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی،ان
کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے،میں پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے، مفادات کی بنیاد پر بننے والی پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتی نظر آرہی ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے،بھارت نے سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے اربوں روپے مختص کیے جس کے ٹھوس شواہد موجودہیں۔