تہران(صباح نیوز) عدالت کے حکم پر ایرانی حکام نے بلوچ کارکن عبدالحمید میربلوچ زئی کو دی گئی سزائے موت پر عمل
درآمد کرتے ہوئے تختہ دار پر لٹکا دیا ۔اس پر 5 سال قبل پاسداران انقلاب کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔عبدالحمید بلوچ پر کئی دیگر لوگوں کے ساتھ قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اسے 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بعد میں عدالت نے اس سزا کو موت کی سزا میں تبدیل کر دیا تھا۔