دادو،پسند کی شادی جوڑے کے لیے مصیبت بن گئی

206

دادو(نمائندہ جسارت)پسند کی شادی کیوں کی، گھر والے دشمن بن گئے دولہا اور دولہن کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوششیں دولہا دولہن شدید پریشان دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگے، حکام سے فوری تحفظ کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق دادو میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا ہے نوجوان احمد خان بھنڈ نے کراچی کے علاقے قائد آباد کی رہائشی 19 سالہ شگفتہ سے پسند کی شادی کرلی پسند کی شادی کرنا ان کے لیے جرم بن گیا ہے ،لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوششیں چھاپوں کا سلسلہ جاری کردیا گیا۔ دادو کے نواحی گاؤں لطف بھنڈ کے رہائشی نوجوان احمد خان ولد معشوق بھنڈ اور شگفتہ ولد عجب خان پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں نے اپنی رضامندی سے شادی کی ہے جس پر اہل خانہ جان کے دشمن بن گئے ہیں دونوں کو موت کی دھمکیوں سمیت جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ نوجوان کا کہنا ہے مجھے میرے گھر والوں نے گھر سے نکال دیا ہے جس کے باعث ہم دونوں شدید مشکلات میں ہیں ،اعلی حکام فوری نوٹس لے کر تحفظ فراہم کرکے ہمیں اپنی ذاتی زندگی گزارنے کا حق دیں۔