اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتہ کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے ۔کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر)، تجاوزات اور زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت 29 دسمبر کو ہوگی جبکہ کراچی میں امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بھی شامل ہیں۔