ہاکی کھلاڑیوں کو پولیس ڈپارٹمنٹ میں بھرتی کیاجائے گا

551

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کراچی اسپورٹس کمپلیکس میں انٹر ڈسٹرکٹ سندھ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی سے خصوص ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی کو کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا.اس موقع پر اولمپیئن حنیف خان,کے ایچ اے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ,کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین,ڈی آئی جی عاصم خانائی,ایس ایس پی اعجاز الدین , گلفراز احمد خان,پرویز اقبال,ابوزر امراؤ, عارف بھوپالی, ڈاکٹر ایس اے ماجد,محسن علی خان و دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے فاتح ٹیم کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہاکی کھلاڑیوں کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں روزگار مہیا کریں گے.اولمپیئن حنیف خان نے ایڈیشنل آئی جی سے کراچی پولیس ہاکی ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے کہا اور کے ایچ اے ہاکی کمپلیکس کے اطراف میں سیکوریٹی مہیا کرنے کے حوالے سے درخواست کی ْجس پر ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ کے ایچ اے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو لیٹر کی صورت میں ہمیں آگاہ کرے ہم کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس کی سیکوریٹی کے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔آخر میں کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین نے تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس آمد سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے.انہوں نے تمام معزز مہمانوں کو کے ایچ اے کے زیر اہتمام جاری ونٹر ہاکی کیمپ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا کہ تمام کوچز کو آرڈینیٹر بغیر معاوضہ کھلاڑیوں کی تربیت کررہے ہیں۔