انتخابات مخالف مہم کے پیچھے ایران تھا‘ ایف بی آئی

207

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے انتخابات کے دوران مداخلت کی کئی کوششیںکیں۔ ایران نے رواں ماہ کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر، سابق سائبر ماہر اور انتخابی انتظامیہ کے کئی ذمے داران کے خلاف افواہیں پھیلانے کی کوشش کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے اور داخلہ سیکورٹی کے سابق ذمے دار کرسٹوفر کریبس سمیت 10شخصیات کی معلومات ویب سائٹ پر جاری کردی گئی تھیں۔