ایران نطنز جوہری پلانٹ کو ترقی دے رہا ہے‘ اقوام متحدہ

149

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ نے ایران پر نطنز کے جوہری پلانٹ کو ترقی دینے کا الزام عائد کردیا۔ قیام امن اور سیاسی امور کے سیکرٹری جنرل روزیری ڈی کارلو کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں سینٹری فیوجز کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران ایران سے جوہری معاہدے کی شرائط کی پابندی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم ثابت کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے کہ ایران نے اپنے میزائل لیبیا منتقل کیے ہیں۔ ادھر اجلاس میں یورپی یونین کے نمایندے کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے۔